ابنا: اسلامی جمہوریہ ایران کے نمائندوں اور پانچ جمع ایک گروپ کے نمائندوں کے درمیان آج چوتھے روز بھی جینوا میں مذاکرات جاری ہیں۔ یہ مذاکرات معاہدے کے مسودے کی تیاری کے لئے ہورہے ہیں۔ درایں اثنا ایرانی ٹیم کے سینئر مذاکرات کار اور سربراہ سید عباس عراقچی نے کہا ہے کہ اب بھی بعض مسائل پر اختلافات موجود ہیں لیکن اس کےباوجود سمجھوتہ بہت نزدیک ہے۔ ایران اور پانچ جمع ایک کے وفود کے درمیان پابندیوں اور بعض مسائل کی شفاف سازی کے بارے میں گفتگو رہی ہے۔ ادھر اطلاعات ہیں کہ روس، امریکہ اور فرانس کے وزرائے خارجہ جنیوا پہنچ چکے ہیں۔ آج صبح ایران اور روس کے وزرائے خارجہ نے جینوا میں ملاقات بھی کی۔ سرگئی لاوروف نے اس ملاقات کے بعد کہا کہ کئي برسوں کے بعد ایران اور پانچ جمع ایک کو سمجھوتہ کرنے کا موقع ملا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران اور پانچ جمع ایک نے مذاکرات میں رکاوٹ بننے والے نکات پر خاص طور سے گفتگو کی ہے۔ لاوروف نے کہا کہ روس سب کے لئے فائدہ مند راہ حل کیلئے جو کہ عالمی سطح پر امن و استحکام کا سبب بنے گا اپنی کوششیں جاری رکھے گا اور مدد کرتا رہے گا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
22 نومبر 2013 - 20:30
News ID: 483548
اسلامی جمہوریہ ایران کے نمائندوں اور پانچ جمع ایک گروپ کے نمائندوں کے درمیان آج چوتھے روز بھی جینوا میں مذاکرات جاری ہیں۔